کراچی (نیوز ڈیسک) برطانوی میڈیاکا کہنا ہے حوثیوں کے سعودیہ پر حملوں سے پاکستان کی تشویش بڑھ گئی،اس کے تنازع میں الجھنے کا خدشہ، پاکستانی قیادت نے ایران کو واضح پیغام دیا ہےکہ سعودی عرب پر حملہ پاکستان پر حملہ تصور کیا جائیگا ، یہ ہماری سرخ لکیر ہے، اسلام آباد کو ایرانی قیادت میں اختلافات پر بھی تشویش ہے،ایرانی وفد کا دورہ کشیدگی کے باعث مؤخر ہوا،پاکستان پھر بھی ثالثی کاکردار برقرار رکھنے کا خواہاں ہے۔