اسلام آباد(صباح نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی سربراہی میں ہونے والے کشمیر امن جرگہ نے حکومت اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان طے شدہ معاملات پر فوری عملدرآمد، آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال کے جائزے کے لیے غیرجانبدار قومی فیکٹ فائنڈنگ مشن کے قیام اور 27 جولائی کو آزاد، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا ہے۔اسلام آباد میں منعقدہ جرگہ نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے لانگ مارچ ملتوی کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور اداروں اور ایکشن کمیٹی میں مذاکرات کی اطلاعات پر بھی اطمینان کااظہار کیا۔