راولپنڈی (خبر نگار) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے چیف آرگنائزر عزیز احمد اعوان نے کہا ہے کہ ملکی ترقی، استحکام اور خوشحالی کیلئے قومی اتحاد اور باہمی تعاون ناگزیر ہے۔ پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے قومی وژن کے مطابق ایک مضبوط، مستحکم اور خوشحال پاکستان کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی پریس کلب میں صحافیوں کے اعزاز میں مینگو پارٹی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔