ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے چوری ڈکیتی کی 32وارداتوں میں شہری نقدی طلائی زیورات موٹرسائیکلیں موبائل فونز سمیت قیمتی سامان سے محروم ہونے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ مظفر آباد کے علاقے پٹھانی مائی کے گھر سے نامعلوم چور نقدی3لاکھ20ہزار طلائی زیورات موبائل چوری کرکے فرار ہوگئے غلام مححی الدین کی گاڑی سے سگریٹ کاٹن محفوظ احمد کا بکرا قطب پور کے علاقے ارشد کا موبائل شبیر احمد کا میٹر بجلی آصف کے موبائل فونز شاہ شمس کے علاقے سلمان احمد کا موبائل ممتاز آباد کے علاقے نسیم مائی کی نقدی 60 ہزار طلائی انگوٹھی اسلم خان کی نقدی 55ہزار سجاد حسین کی نقدی 18ہزار خالد کی نقدی 25ہزار موبائل فونز گلگشت کے علاقے مبشر کے 6ہزار حمیرا کا گھریلوں سامان عمر دراز کا میٹر بجلی جمشید کا موبائل بی زیڈ کے علاقے فرحان کا سامان چوری ہوگئے عبدالمجید سے دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر 42ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے شگاف سے دو ڈاکو موبائل لے گئے عابد کا گھریلوں سامان نامعلوم چور لے گئے تھانہ کوتوالی کے علاقے راشد کی نقدی 49ہزار ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لی بستی ملوک کے علاقے امام بخش کے مویشی سٹی شجاع آباد کے علاقے احسان کی موٹرسائیکل حسینہ کے طلائی زیورات و گندم سٹی جلالپور کے علاقے مدثر کی موٹرسائیکل الہی بخش کی تار صدر جلالپور کے علاقے جمیل کے آم نیوملتان کے علاقے شاہد حمید کی نقدی 2لاکھ 7ہزار شاہ رکن عالم کے علاقے اعجاز کی موٹرسائیکل سیتل ماڑی کے علاقےالیاس کی مٹی عارف کا سونا چاندی و پمپ ظفر اقبال کا موبائل اور حرم گیٹ کےابو ذر کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔