• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید علی رضا گیلانی کی زیر قیادت پینشنرز اتحاد ٹرین مارچ ملتان پہنچ گیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)پینشنرز اتحاد پاکستان ریلویز ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر سید علی رضا گیلانی کی قیادت میں ہونے والاٹرین مارچ گزشتہ روز ملتان پہنچا،کینٹ ریلوے سٹیشن ملتان پرجنرل سیکرٹری ملک شریف اعوان سمیت دیگر عہدیداران ملک نذر حسین ،اکبر علی مغل ، مبشر حسین ، عابد نواز خان اور روشن لعل نے ٹرین مارچ کے شرکاء کا استقبال کیا اس موقع پر صدر پینشنرز سید علی گیلانی نے کہا کہ ٹرین مارچ کا مقصد حکومت کی جانب سے 2023ءسے ریٹائرڈ ملازمین کو بنیادی سہولتوں سے محروم کیے جانے کیخلاف ہے‘ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پینشنرز کی گریجویٹی اور بقایاجات کی فوری ادائیگی کی جائے، بیوائوں ،یتیموں، ضعیفوں کی ماہانہ پنشن میں اضافہ اور میڈیکل سہولیات فوری بحالی کی جائیں،اگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کیےتو پرامن احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائیگا ،ٹرین مارچ کے دوران پینشنرز کی جانب سے نعرے بازی بھی کی گئی۔
ملتان سے مزید