ملتان ( سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ شاہ شمس کے علاقہ مرحبا کینال ویوکے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، متعدد مقدمات میں اشتہاری مجرم اور ریکارڈ یافتہ ڈاکومحمد شہزاد زخمی حالت میں گرفتار، تفصیلات کے مطابق پولیس بسلسلہ گشت و پڑتال جرائم و ناکہ بندی مرحبا کینال ویو پر موجود تھی اور چیکنگ کر رہی تھی کہ 2 اشخاص بسواری موٹر سائیکل سامنے کی جانب سے آرہےتھے جن کو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا جو نہ رکے اور پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت ہوائی فائرنگ کی اور جب فائرنگ کا سلسلہ بند ہوا تو ایک ملزم زمین پر اپنے نامعلوم ساتھی کی فائرنگ سے دائیں ٹانگ کی پنڈ لی میں فائر لگنے سے زخمی ہوکر گرا پڑا تھا اور ملزم کے بائیں ہاتھ کے ساتھ ایک پسٹل 30 بور بور بھی پڑا تھا، زخمی ملزم کا نام وپتہ محمد شہزاد ولد عمر درازقوم تھہیم سکنہ جھکڑ پور مظفرآباد ملتان معلوم ہوا جب کہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا، ریکارڈ چیک کرنے پر پتہ چلا کہ زخمی ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری مجرم تھا، زخمی کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔