• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ اور اشتہاری فرار کروانے سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات

ملتان( سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، پولیس پر فائرنگ اور اشتہاری مجرم کو فرار کروانے سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ شمس پولیس نے پولیس پر فائرنگ کرنے کے الزام میں دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ، شاہ شمس پولیس نے دوران گشت مشکوک موٹرسائیکل سوار اشخاص کو رکنے کا اشارہ کیا جو رکنے کی بجائے تیزی سے پیچھے مڑے اور پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ نکلے ،پولیس نے ملزمان کا پیچھا کیا تو ایک ملزم زخمی حالت میں پایا گیا جس کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی جب کہ اس کا ساتھی رحمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا، زخمی ملزم کے قبضے سے پسٹل برآمد کرلیا گیا جب کہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ،پولیس نے بوگس چیک دینے کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے، ممتاز آباد پولیس نے شہری سے زیادتی کے الزام میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ، پولیس نے شہری کے اے ٹی ایم سے ہزاروں روپے نکال کر فرار ہونے کے الزام میں نامعلوم نوسرباز ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،قادر پورراں پولیس نے 12سالہ بچی سے غیر اخلاقی حرکات میں ملوث ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ راجہ رام پولیس نے اشتہاری مجرم کو فرار کرانے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، تھانہ چہلیک پولیس نے سکیورٹی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ہوٹل منیجر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات میں ایک نامزد اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔
ملتان سے مزید