• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی، محمد نواز کے تین ماہ کے ریکارڈز منسوخ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل کر کٹ کونسل نے کرکٹر محمد نواز کی جانب سے اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی کا اعتراف کرنے پر سات فروری سے یکم مئی 2026 تک ان کے تمام کرکٹ ریکارڈز بھی کالعدم قرار دے دی۔ نواز کی ری ہیب پروگرام میں شرکت پر رضا مندی ظاہر کرنے پر ان کی عارضی معطلی ختم کردی گئی ہے ۔ آئی سی سی کے مطابق نواز کا ڈوپ ٹیسٹ 7 فروری 2026 کو سری لنکا میں نیدرلینڈز کے خلاف ٹی20 ورلڈکپ کے میچ کے بعد لیا گیا تھا جس میں ان کے نمونے میں ممنوعہ شے کی موجودگی پائی گئی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ممنوعہ شے کھیل سے باہر استعمال کی گئی جس کا کارکردگی بہتر بنانے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ آئی سی سی نے انہیں 3 ماہ کیلئے نااہل قرار دیا ہے تاہم یہ سزا یکم مئی 2026 سے مؤثر سمجھی جائے گی ۔ ری ہیب پروگرام کامیابی سے مکمل کر لینے پر مدت 3 ماہ سے کم ہو کر ایک ماہ تصور کی جائے گی۔

اسپورٹس سے مزید