کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کر کٹ ٹیم دورے ویسٹ انڈیز کا آغاز ہفتے کو ٹرینیڈاڈ میں چار روزہ ٹور میچ سے کرے گی، جمعے کو ٹوباگو کوئینز پارک کرکٹ کلب میں ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بیٹنگ کوچ اسد شفیق کی زیرِ نگرانی بیٹرز نے بیٹنگ سیشن میں تکنیکی مہارتوں پر کام کیا ،بولنگ کوچ عمر گل نے بولرزکو ہدف پر مبنی بولنگ مشقیں کروائیں۔ہیڈ کوچ سرفراز کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے حالات کی کنڈیشنز مد نظر رکھتے ہوئے ٹیم تشکیل دی ہے، ہم نے گھاس والی پچز اور اسپن ٹریکس، دونوں طرح کی پچز تیار کیں اور ان پر پریکٹس کی۔ بابر اعظم کے پاس تجربہ ہے ،کھلاڑیوں کو سمجھا دیا کہ ہم ان سے کیا توقعات رکھتے ہیں۔ ہمارا ہدف سیریز جیتنا ہے۔