• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ سیمی فائنل جیتنے پر اسپین میں جشن، شائقین سڑکوں پرآگئے

ٹورنٹو، کینیڈا (شکیل یامین کانگا) فیفا ورلڈ کپ سیمی فائنل میں ٹاپ فیورٹ فرانسیسی ٹیم کے خلاف کامیابی پر اسپین کے مداحوں نے دل کھولر جشن منایا ۔ شاندار فتح اور عوامی جذبات کو انتہائی خوشی اور امید کی لہر میں بدل دیا۔ سڑکیں خوشی سے سرشار شائقین سے بھرگئیں۔ میڈیا ٹیم کی کامیابی کی خبروں سے بھرا ہوا ہے ۔ دوسری جانب سیمی فائنل میں ٹیم کی شکست پر فرانسیسی شائقین نے اسے انتہائی افسوسناک قرار یا ہے، شائقین کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم کی سیمی فائنل میں کارکردگی بدترین رہی۔ فرانس کے خلاف فتح کے ساتھ اسپین نے ناقابلِ شکست رہنے کے ریکارڈ 37 میچوں تک بڑھا دیا ہے۔

اسپورٹس سے مزید