کراچی(اسٹاف رپورٹر) سوئٹزرلینڈ میں منعقدہ لوسرن انٹرنیشنل میٹ میں اولمپئن جیولین تھروور ارشد ندیم کی پر فار منس توقعات کے برعکس اور نویں رہی۔ انہوں نے چھ تھروز کیں جن میں سے دو فاؤل قرار پائیں جبکہ بہترین تھرو 78.47میٹر رہی۔ جرمنی کے جولین ویبر نے 87.54میٹر کی تھرو کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔