• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی چیمپئن کیلئے تاج، گولڈ میڈلز، 14 ارب روپے اور خاص انگوٹھیاں

کراچی (جنگ نیوز) فیفا ورلڈکپ کے فاتح کیلئے انعامات کی بارش ہوگی۔ عالمی چیمپئن کو ٹرافی، سونے کے تمغوں کے ساتھ 50 ملین امریکی ڈالر، یعنی تقریباً 14 ارب پاکستانی روپے دیے جائیں گے جبکہ پہلی بار امریکی کھیلوں کی روایت کے مطابق خصوصی چیمپئن شپ رنگز بھی پیش کی جائیں گی۔ ورلڈکپ کے نام سے 2026 رنگز تیار کی جائیں گی، جن میں سے 30 فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کیلئے مخصوص ہوں گی جبکہ باقی دنیا بھر میں فروخت کی جائیں گی۔ ہر رنگ پر ورلڈکپ ٹرافی، فاتح ٹیم کی شناخت، منفرد نمبر اور تصدیق سرٹیفکیٹ درج ہوگا۔ وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اتوار کو فائنل میں شریک اور فاتح ٹیم کو ٹرافی پیش کریں گے۔ یاد رہے کہ میسی، ایمباپے اور اسپین کے میکیل اویارزابال گولڈن بوٹ کی دوڑ میں شامل ہیں۔

اسپورٹس سے مزید