کراچی ( اسٹاف رپوٹر ) شہر میں سر عام غیر اخلاقی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، پی آئی بی کالونی میں کار سوار بے شرم شہری گھر کی کھڑکی میں جھانکتے ہوئے کیمرے کی آنکھ میں پکڑا گیا، متاثرہ خاتون اور اس کے شوہر نے قانونی کارروائی کرانے سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی بی کالونی میں ایک بے شرم کار سوار کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر اگئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ سفید رنگ کی کار میں سوار شخص گھر کی کھڑکی میں جھانکتے ہوئے دیکھا گیا ، کار سوار شخص گھر کی کھلی ہوئی کھڑکی دیکھ کر رکا اور گھر کی کھڑکی کے قریب گیا، پینٹ شرٹ پہنے شخص نے کھڑکی سے اندر جھانکا، گھر کی بالائی منزل پر مکین کی موجودگی کی باعث کار سوار شخص اچانک اپنی کار میں بیٹھ کر فرار ہوگیا، فوٹیج میں کار کا نمبر واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے ، ایس ایچ او پی آئی بی کالونی انسپکٹر حاجی اسحاق نے بتایا ہے کہ دانش نامی متاثرہ شخص کی جانب سے تھانے میں درخواست دے دی گئی ہے، تاہم دانش نے واقعے کا مقدمہ درج کرانے سے انکار کر دیا ہے ، ایس ایچ او نے بتایا کہ کار کا نمبر ایکسائز کو دے دیا گیا ہے۔