کراچی( اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی زیر صدارت ادارہ نور حق میں امرائے اضلاع کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ، پانی کے بحران، حکومتی سرپرستی میں ٹینکر مافیا کے ہاتھوں مہنگے داموں پانی کی فروخت، صفائی ستھرائی، انفرا اسٹرکچر و تباہ حال سڑکیں، ٹرانسپورٹ کے نہ ہونے سمیت شہریوں کو درپیش دیگر مسائل پر حکومتی بے حسی اور نا اہلی کی شدید مذمت کی گئی، اجلاس میں گزشتہ دنوں پھول پتی لین لیاری میں جماعت اسلامی کے دفتر پر دستی بم حملے، تاجروں کو بھتے کی پرچیاں اور چوری و ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں و امن و امان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ جماعت اسلامی کے دفتر پر دستی بم حملے میں کارکنوں کو زخمی کرنے کے ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ منعم ظفر خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کے عوام کے مسائل کے حل اور حق کے لیے اپنی جدو جہد جاری رکھے گی، کراچی جس تباہی اور عوام جن مسائل سے دوچار اور محرمیوں کا شکار ہیں۔