کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی سے اندرون ملک جانے والی متعدد ریل گاڑیاں تاخیر سے روانہ ہوئیں، جب کہ ایک ٹرین معطل کردی گئی۔ پاکستان ریلویز کے ترجمان کے مطابق ہفتے کو 41اپ قراقرم ایکسپریس آپریشنل وجوہ کی بناء پر معطل کردی گئی، جس کے مسافروں کو دوسری ریل گاڑیوں میں ایڈجسٹ کیا گیا۔