• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹورنٹو انتظامیہ کا فائنل گھر، اسپورٹس بار یا کمیونٹی سینٹرمیں دیکھنے کا مشورہ

ٹورنٹو، کینیڈا(شکیل یامین کانگا) فیفا ورلڈ کپ کے میزبان ملک کینیڈا کا شہر ٹورنٹو اور اس کے گردونواح میں اس وقت جنگلاتی آگ کے دھوئیں کی وجہ سے ہوا کا معیار انتہائی خراب ہونے کے باعث کھلی جگہوں پر بڑی اسکرینیں لگا کر میچز دیکھنے کوصحت کیلئے مضر قرار دیدیا گیا ، انتظامیہ نے مصلحت کے تحت تمام آؤٹ ڈور تفریحی پروگرامز، پولز اور کھلی جگہوں پر ہونے والی سرگرمیاں فی الحال معطل کر رکھی ہیں۔انتظامیہ نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ ورلڈ کپ فائنل حالات کے پیشِ نظر کسی انڈور جگہ گھر، اسپورٹس بار یا کمیونٹی سینٹر میں بیٹھ کر دیکھنے کو ترجیح دیں جہاں ایئر کنڈیشننگ کا انتظام ہو۔ اگر کسی مجبوری کے تحت باہر نکلنا بھی پڑے، تو اچھی کوالٹی کا ماسک استعمال کریں۔

اسپورٹس سے مزید