• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی شائقین بھی فٹبال فائنل کے سحر میں جکڑگئے، اسکرین نصب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اتوار کو نیویارک میں ارجنٹائن اور اسپین کے درمیان کھیلے جانے والےورلڈ کپ فٹبال فائنل کی دلکشی نے پاکستان میں بھی شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے، ۔کراچی میں مختلف مقامات پر بڑی اسکرینز پر مقابلہ دکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے، سندھ بھر میں فائنل کو دیکھنے کے لئے بڑی اسکرین لگائی جارہی ہے، پارکوں میں میچ دیکھنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں، نوجوانوں نے اپنے فیورٹ کھلاڑیوں کی جرسیاں زیب تن کر لی ہے، ارجنٹائن کے لیونل میسی پاکستانی شائقین کے لئے دل چسپی کا باعث بنے ہوئے ہیں، شہر کے مختلف آڈیٹوریم ، لیاری نیشنل فٹبال اسٹیڈیم،علی محمد محلہ لیاری ،کے ایچ اے لیجنڈز ایرینا، گلشن اقبال، صدیق گوٹھ ملیر کے علاوہ سندھ حکومت کے محکمہ کھیل کے تحت کراچی کے تمام یوتھ ڈیولپمنٹ سینٹرز میں بھی بڑی اسکرین لگائی جائیں گی ، جہاں داخلہ مفت ہوگا۔ لیاری میں ارجنٹائن کی جیت پر جشن منانے اور آتش بازی کے بھی انتظامات کئے گئے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید