کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مبشر رضا، محمد شہباز ، پہلی علی اصغر ولیکا اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔ ٹاپ سیڈ محمد آصف اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔ نیا ناظم آباد جمخانہ میں ورلڈ ہوم اسنوکر کے تحت پری کوارٹر فائنل اور کوارٹر فائنل میچز اختتام پذیر ہوئے۔