ٹورنٹو، کینیڈا(شکیل یامین کانگا) دنیائے فٹبال کا حکمراں کون، تاج کس کے سر سجے گا، فیصلہ اتوار کو ہوگا،فیفا ورلڈ کپ فٹ بال کےفیصلہ کن معرکہ کولیونل میسی اور لامین یامال کے درمیان مقابلہ قرار دیا جارہا ہے، جوش وخروش عروج پر نظر آرہا ہے،فیفا کی ٹورنامنٹ سے قبل کی رینکنگ میں سرفہرست دو ٹیمیں نیویارک کے نیو جرسی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی جہاں39سالہ لیونل میسی کا مقابلہ19سالہ لامین یامال سے ہوگا۔فائنل ارجنٹائن کیلئے مشکل مقابلہ قرار دیا جارہا ہے۔ سیمی فائنل میں انگلش ٹیم کے خلاف بہترین کھیل نہیں تھا، انگلینڈ کے حد سے زیادہ دفاعی رویے آخری وقتوں میں ارجنٹائن کو کھل کر کھیلنے کے لیے جگہ اور وقت تحفے میں دیا جس کی وجہ سے ارجنٹائنی کھلاڑی میچ میں چھا گئےلیکن اسپین کی موجودہ کارکردگی کےباعث اس بات کا امکان نہیں ہے کہ اسپین کوئی موقع دے گی ،ان کے پاس آخر تک لڑنے کی طاقت ہے، برتری حاصل ہونے کے باوجود گیند پر کنٹرول برقرار رکھتے ہوئے مثبت کھیلنے کی تکنیکی مہارت ہے، ارجنٹائن کے پختہ ارادے اور بدلتے ہوئے کھیل کے دباؤ سے متاثر نہ ہونے والی ذہنی پختگی بھی موجود ہے۔ ارجنٹائن کی ٹیم نےٹور نامنٹ کے کئی میچوں میں آخری لمحات میں میچوں کا پانسہ پلٹا ۔اعداد و شمار کے مطابق فیفاورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار فائنل میں موجودہ یورپی چیمپئن اسپین کا مقابلہ موجودہ جنوبی امریکی چیمپئن ارجنٹائن سے ہوگا جبکہ پہلی مرتبہ فیفا کی عالمی رینکنگ میں نمبر ون ارجنٹائن اور نمبر دواسپین فائنل میں آمنے سامنے آئی ہیں ۔1966ء کے ورلڈ کپ دونوں ٹیمیں اس سے پہلے صرف ایک بار مدمقابل آئی اورگروپ اسٹیج کے دوران ارجنٹائن نے 1-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اسپین نے گزشتہ چھ میچوں میں سے چار جیتے ہیں، جبکہ ارجنٹائن کو آخری فتح 2010 میں ملی تھی۔اگر اسپین کی ٹیم مینز ٹائٹل حاصل کرلیتی ہے تو وہ ایک وقت میں دنیاکی پہلی مینز اور ویمنز ٹائٹل حاصل کرنے والی ٹیم بن جائے گی۔ اسپین کی ٹیم کسی ایک ورلڈ کپ میں 6 میچوں میں مخالف ٹیم کو کوئی گول نہ کرنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی ،ارجنٹائن کی ٹیم فیفا ورلڈ کپ ٹائٹل جیت جاتی ہے تو وہ دنیا فٹ بال کی تاریخ کی پہلی ٹیم بن جائے گی جس نے لگاتار چار بڑے ٹورنامنٹ کے ٹائٹل بیک وقت حاصل کئے ہوں۔