• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں کی غیر متزلزل سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے، صدر، وزیراعظم

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر،نمائندہ خصوصی ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی غیر متزلزل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا ۔صدر مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم شہباز شریف ،اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ،چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے یہ بات یومِ الحاقِ پاکستان، 19 جولائی، 2026 پر اپنے پیغا م میں کہی ۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یوم الحاق پاکستان ہمیں پاکستان اور جموں و کشمیر کے عوام کے مابین گہرے تاریخی، ثقافتی اور روحانی رشتوں کی یاد دلاتا ہے اور اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے میں کشمیری عوام کی آزادانہ مرضی کا احترام کرنے کی اہمیت کا بھی اعادہ کرتا ہے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ یہ دن پاکستان اور جموں و کشمیر کے عوام کے درمیان موجود ان مضبوط اور دیرینہ رشتوں کی بھی عکاسی ہے جو مشترکہ تاریخ، عقیدے، ثقافت، جغرافیے اور باہمی وابستگی پر استوار ہیں۔ سب سے بڑھ کر، یہ اس بنیادی اصول کو اجاگر کرتا ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق، جموں و کشمیر کے عوام کے ناقابل تنسیخ حقِ خودارادیت کی اصولی حمایت پر ثابت قدم ہے۔ جموں و کشمیر کا غیر حل شدہ تنازع آج بھی خطے کے امن و سلامتی پر گہرے اثرات مرتب کر رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید