• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو کا اصل مقام ہیگ ہے، ظہران ممدانی، ستمبر میں گرفتاری کا امکان برقرار

کراچی (نیوز ڈیسک) میئرنیویارک ظہران ممدانی کا کہنا ہے نیتن یاہو کا اصل مقام ہیگ ہے، ستمبر میں گرفتاری کا امکان برقرار، اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کے اختیار پر قانونی مشاورت جاری،انہوں نے عالمی عدالت وارنٹ کا حوالہ بھی دیا۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق امریکی شہر نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں متوقع دورے کے دوران ان کی گرفتاری کے امکان پر اب بھی غور کر رہے ہیں۔ ممدانی نے کہا کہ اس معاملے پر شہر کے قانونی ماہرین سے مسلسل مشاورت جاری ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا بطور میئر ان کے پاس ایسی کارروائی کا اختیار موجود ہے یا نہیں۔

اہم خبریں سے مزید