• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی بہن کا ’معرکہ حق‘ اور پاک فوج کیخلاف متنازع اور شرمناک بیان

اسلام آباد (نیوز ایجنسی)بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن نورین نیازی کا معرکہ حق اور پاک فوج سے متعلق متنازع اور شرمناک بیان سامنے آگیا۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی نے ایک انٹرویو میں معرکہ حق کے معاملے پر افواجِ پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔نورین نیازی نے کہا کہ معرکہ حق افواجِ پاکستان اور مودی کا گٹھ جوڑ تھا، بھارت نے اسرائیل کے کہنے پر پاکستان پر حملہ کرنے سے گریز کیا کیونکہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرنے جا رہا تھا۔بانی پی ٹی آئی کی بہن نے کہا کہ مودی کے ساتھ مل کر ڈراما کیا گیا، مودی چاہتا تو دو منٹ میں انہیں فکس کر دیتا، وہ اس لیے رکا کہ اسرائیل ان کے پیچھے تھا۔نورین نیازی نے مزید کہا کہ انہوں نے پاکستان سے اسرائیل کو تسلیم کروانا تھا، ٹرمپ بھی اسی لیے ان کی تعریفیں کرتا ہے، ورنہ آپ کا کیا خیال ہے، یہ ٹرمپ کو اچھے لگتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی نے کہا کہ انہوں نے ابراہم ایکارڈ کروانا تھا ، اسرائیل سے پاکستان کے رابطے تھے، اسی لیے یہ سارا ڈرامہ پاک فوج کو عزت دلانے کے لیے کیا گیا۔دوسری جانب تجزیہ کاروں نے بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا۔
اہم خبریں سے مزید