لاہور( جنرل رپورٹر /خصوصی رپورٹر)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پوری دنیا نے معرکۂ حق میں پاکستان کی کامیابی ، بھارت کی شکست کو تسلیم کیا۔ایسے موقع پر بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کا حالیہ بیان اپنے بھائی کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خاندان ہمیشہ پاکستان کی کامیابیوں سے خائف اور پریشان نظر آتا ہے، جبکہ قومی مفاد کے خلاف بیانات افسوسناک ہیں۔عظمٰی بخاری نے کہا کہ پوری دنیا نے معرکۂ حق میں پاکستان کی کامیابی اور بھارت کو ہونے والی عبرتناک شکست کو تسلیم کیا۔ ایسے موقع پر نورین نیازی کی جانب سے فاشسٹ مودی کے حق میں بات کرنا نہ صرف شرمناک بلکہ قابلِ مذمت بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور شاہینوں نے معرکۂ حق میں تاریخ ساز کارنامے انجام دیے جن پر پوری قوم کو فخر ہے۔