• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معرکہ حق میں فوج نے نام روشن کیا، دفاعی تجزیہ کار، جیو سے گفتگو

کراچی (ٹی وی رپورٹ) دفاعی تجزیہ کاروں بریگیڈیئر (ر) حارث نواز اور بریگیڈ (ر) راشد ولی نے کہا ہےکہ معرکہ حق میں پاکستانی فوج نے نام روشن کیا۔ تحریک انصاف کو متنازعہ بیان سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے مذمت کرنی چاہئے۔ وہ معرکہ حق کے معاملے پر نورن نیازی کی افواج پاکستان پر تنقید کے حوالے سے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے کہا کہ یقین نہیں کرسکتاکوئی بھی پاکستانی اس طرح کی غیر ذمہ دارانہ گفتگو کرسکتا۔ انتہائی شرمناک الزام پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے لگایا گیا۔بھارتی میڈیا ایسے غیرذمہ دارانہ بیان کو خوب اچھال کر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کرے گا۔ ایسے افراد پاک فوج کو بدنام کرتے ہیں ان کی خواہش ہے کہ فوج کمزور ہو۔معرکہ حق میں پاکستانی فوج نے نام روشن کیا۔ امریکا ایران امن معاہدے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ مجھے اب بھی یقین نہیں ہے کہ آپ اپنے ذاتی مفاد اور بھائی کی محبت میں پاک فوج کے خلاف بیان دے رہے ہیں۔ایسے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروئی ہونی چاہئے۔۔ دفاعی تجزیہ کار بریگیڈ (ر) راشد ولی نے کہا کہ اس قسم کے متنازعہ بیان اسی سوچ کی عکاسی کرتے ہیں کہ میں نہیں تو پاکستان نہیں۔
اہم خبریں سے مزید