• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زرداری ہاؤس میں ملاقات

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی اور صوبے کی انتظامی و سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا انہوں نے صوبے میں دہشت گردی کی حالیہ صورت حال پر بھی بریفنگ دی اور بتایا کہ زیارت سانحے کی تحقیقات کے لئے لواحقین کے مطالبے پر جوڈیشل کمیشن قائم کردیا ہ بلوچستان میں قیام امن کے حوالے سے عنقریب آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی جس میں وہ جماعتیں بھی شامل ہوں گی جو پارلیمان سے باہر ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردی کی حالیہ لہر میں فوج، ایف سی اور پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے حالیہ سانحات میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے درد کو محسوس کرسکتا ہوں، زیارت سانحے کے لواحقین کے درد کا مداوا اور مذاکراتی عمل کو کامیاب بنانے کے لئے آپ نے مثبت کردار ادا کیا ہے، بلاول بھٹو زرداری نے مذاکراتی عمل کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے والی اپوزیشن کی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے سیاسی مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں۔
اہم خبریں سے مزید