• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام منفرد سمر کیمپ، ملک کے 18 شہروں کے طلبہ کی شرکت

اسلام آباد ( نامہ نگار خصوصی)آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام منفرد سمر کیمپ ملک کے 18 شہروں  کے طلبہ کی شرکت، نویں جماعت سے 12ویں جماعت تک کے 4,0000 طلبہ وطالبات حصہ لے رہے ہیں ،پاک فوج کے ترجمان ادارے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ائی ایس پی ار کے زیر اہتمام منعقدہ سمر کیمپ 2026 میں ملک بھر کے نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہے اس سلسلے میں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کیمپ کا دورہ کیا اور طلبہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا انعقاد بھی ہوااس نشست کا مقصد نوجوانوں میں قومی شعور بیدار کرنا اور ملک کو درپیش چیلنجز سے متعلق ان کی فکری صلاحیتوں کو نکھارنا تھا ائی ایس پی ار کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس منفرد سمر کیمپ میں پاکستان کے 18سے زیادہ شہروں سے تعلق رکھنے والے نویں سےبارویں جماعت کے مجموعی طور پر4 ہزار سے زیادہ طلبہ اور طالبات حصہ لے رہے ہیں خصوصی سیشن کے دوران وزیر اعلی بلوچستان میں طلبہ کو صوبے کی موجودہ صورتحال درپیش چیلنجز اور نوجوانوں میں قومی آگہی کی اہمیت پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اہم خبریں سے مزید