• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے 26-2025 میں 16 ارب ڈالر سے زائد کی بیرونی مالی معاونت لی

کراچی(این این آئی) حکومتِ پاکستان نے مالی سال26- 2025 میں 16 ارب ڈالر سے زائد کی بیرونی مالی معاونت حاصل کی، تاہم اس میں تقریباً 79 فیصد رقم غیر ترقیاتی اخراجات پر خرچ کی گئی۔ یہ انکشاف اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے جاری سالانہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مالی سال کے دوران پاکستان کو مجموعی طور پر 16ارب ڈالر سے زائد بیرونی مالی معاونت موصول ہوئی، جس میں تقریباً 99 فیصد حصہ قرضوں پر مشتمل تھا، جبکہ گرانٹس کی مالیت صرف 149.53 ملین ڈالر رہی۔دستاویز کے مطابق مجموعی بیرونی مالی معاونت میں سے 12.7ارب ڈالر پراجیکٹ فنانسنگ اور بجٹ سپورٹ کے لیے مختص کیے گئے، جبکہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے صرف 3.43 ارب ڈالر دستیاب ہو سکے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بیرونی وسائل کا بڑا حصہ ترقیاتی سرگرمیوں کے بجائے دیگر مالی ضروریات پوری کرنے پر صرف کیا گیا۔اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق پاکستان کو کثیرالجہتی مالیاتی اداروں سے 5.03 ارب ڈالر کی مالی معاونت حاصل ہوئی، جبکہ سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر ٹائم ڈپازٹ کی صورت میں فراہم کیے، اس کے علاوہ حکومت نے نیشنل پرائز بانڈز کے ذریعے 3.05 ارب ڈالر جمع کیے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران کمرشل بینکوں سے 1.90 ارب ڈالر قرض حاصل کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید