اسلام آباد (عاطف شیرازی) طیاروں میں استعمال ہونے والاجیٹ فیول اور لائٹ ڈیزل آئل 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگاہو گیا، جیٹ فیول کی نئی قیمت 291روپے 55 پیسے ،لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 230روپے 67پیسے فی لیٹر مقرر ، نوٹیفکیشن جاری ،نئی قیمتوں کا اطلاق 18 جولائی سے کر دیا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ، جس کے بعد نئی قیمت 291 روپے 55 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ، اس سے قبل یہ 251 روپے 20 پیسے فی لیٹر تھی۔اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 25 روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کے بعد اس کی نئی قیمت 230 روپے 67 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے، پہلے یہ 205 روپے 22 پیسے فی لیٹر تھی۔ یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے بھی جیٹ فیول کی قیمت میں 13 روپے 23 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9 روپے 74 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔