کراچی (نیوز ڈیسک) مجتبیٰ خامنہ ای جنگ خاتمے تک عوامی تقریبات سے دور رہیں گے، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر فی الحال عوامی سطح پر نہ آنے کا فیصلہ، حالات معمول پر آنے کے بعد منظر عام پر آنے کا امکان ،روسی خبر رساں ادارے نے ایک ایرانی ذریعے کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے اور سکیورٹی صورتحال بہتر ہونے تک عوامی تقریبات میں شرکت نہیں کریں گے۔ ذریعے کے مطابق سکیورٹی خدشات کے باعث فی الحال ان کی کسی عوامی تقریب میں شرکت کا امکان نہیں، جبکہ حالات معمول پر آنے کے بعد وہ دوبارہ عوامی سطح پر نظر آئیں گے۔