اسلام آباد(کامرس رپور ٹر/خصوصی نمائند ہ ) پاکستان کی ٹیکنالوجی برآمدات مالی سال 2025-26 کے دوران تاریخ کی بلند ترین سطح 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ ہیں۔ جون 2026 میں ٹیکنالوجی برآمدات 416 ملین ڈالر رہیں، جو ماہانہ بنیاد پر 12 فیصد جبکہ سالانہ بنیاد پر 23 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں،حکومت کی جانب سے آئی ٹی برآمدات پر 0.25 فیصد ٹیکس نظام میں 2029 تک توسیع، ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ، 5G ٹیکنالوجی کی تیاری اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری جیسے اقدامات کو اس شعبے کی ترقی کا اہم محرک قرار دیا جا رہا ہےجو آئندہ برسوں میں برآمدات میں مزید اضافے کی راہ ہموار کریں گے۔