• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی ،تفصیلات کے مطابق پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے حکومتی ہدایت پر نیا نوٹم جاری کردیا جس کے تحت بھارت کے لیے پاکستان نے فضائی حدود کی بندش میں 24 اگست تک توسیع کی ہے۔نوٹم کے مطابق اس مدت کے دوران بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی ہوگی۔نوٹم میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بھارتی ائیرلائنز، آپریٹرز کے زیرِ انتظام، ملکیت یا لیز پر لیے گئے طیاروں، بشمول فوجی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود پر عائد پابندی میں توسیع کردی ہے جو 24 اگست 2026 تک موثر رہے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے بند کر رکھی ہے۔

اہم خبریں سے مزید