• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وانا، سیکورٹی فورسز کی کارروائی، دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی تباہ، دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں، نمائندہ خصوصی) سکیورٹی فورسزنے انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی سے وانا اور گردونواح کی شہری آبادی کو ایک بڑی ممکنہ تباہی سے بچالیا،جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے وانا (غوا خوا) میں بارودی مواد سے بھری گاڑی خودکش حملے سے پہلے ہی تباہ کردی،فورسز نے خودکش حملے کیلئے تیارگاڑی کی مسلسل تین دن نگرانی کی اور آبادی سے دور جانے پر ہی اسے نشانہ بنایا ، بارود سے بھری گاڑی اور ایک موٹرسائیکل تباہ،ایک دہشتگرد ہلاک اور 5زخمی ہوگئے،صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف ، وزیر داخلہ محسن نقوی ودیگر نے فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے وانا کو بڑی تباہی سے بچاتے ہوئے خودکش حملے کیلئے تیار گاڑی کو حملے سے پہلے ہی تباہ کردیا، گاڑی میں موجود دھماکا خیز مواد کسی ممکنہ بڑے دہشتگرد حملے میں استعمال کیا جانا تھا،کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے معصوم شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے خودکش حملے کیلئے تیارگاڑی کی مسلسل تین دن نگرانی کی اور آبادی سے دور جانے پر ہی اسے نشانہ بنایا ۔
اہم خبریں سے مزید