• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے آفٹر شاکس، چاول، گھی، دودھ سب مہنگا

لاہور(آئی این پی ) لاہور میں مہنگائی اور گراں فروشی کم نہ ہوسکی اور پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد آفٹرساکش سے کم آمدنی والا طبقہ شدید پریشانی کاشکار ہے۔ چاول، گھی، دالیں، گوشت، دودھ، دہی سب مہنگے ہوگئے۔ چاول  320 سے 640 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ گھی اور کوکنگ آئل 490  سے 610 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ علاوہ ازیں مرغی کا گوشت، انڈے اور دیگر اشیائے خورونوش سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کی جا رہی ہیں۔ سرکاری نرخ نامے کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت 490 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں یہی گوشت520سے530روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح برائلر مرغی بھی سرکاری نرخ سے 25سے 30روپے فی کلو زائد قیمت پر فروخت کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب چھوٹا گوشت، جس کا سرکاری ریٹ 1600 روپے فی کلو مقرر ہے، مارکیٹ میں 2400 سے 2800 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ بڑے گوشت کی سرکاری قیمت 800 روپے ہونے کے باوجود دکاندار اسے 1000 سے 1200روپے فی کلو میں فروخت کر رہے ہیں۔ فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 245 روپے فی درجن مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں ایک درجن انڈے 250 سے 255 روپے میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید