کراچی( اسٹاف رپورٹر) ولیکااسپتال میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کے بعد ہیلتھ کیئرکمیشن متحرک، سندھ ہیلتھ کیئرکمیشن کی انفیکشن کنٹرول کے لیے خصوصی انسپکشن مہم، کراچی کے 18سرکاری ونجی صحت مراکز کا اچانک معائنہ،18میں سے 11صحت مراکز بغیر رجسٹریشن کے کام کرتے ہوئے سامنے آگئےُ جب کہ 5صوبائی لائسنس یافتہ اور2مکمل قواعد کے مطابق تھے۔ ترجمان کے مطابق قواعد کی خلاف ورزی پر متعلقہ مراکز کووارننگ ، 7روز میں خامیاں دور کرنے کی ہدایت، سنگین خلاف ورزیوں پر2میٹرنٹی ہومز، اسپتال اور ایک پرائمری ہیلتھ سینٹر کے خلاف کارروائی، ضلع ساؤتھ کے میٹرنٹی اسپتال میں این آئی سی یو، آپریشن تھیٹرفوری بند کرنے کے احکامات،اسپتال میں غیرمحفوظ انجیکشن ،ناقص اسٹریلائزیشن اور سرنجوں کے دوبارہ استعمال کی نشاندہی ہوئی۔