• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصفہ بھٹو کی میر شاہنواز کے یوم شہادت پر قرآن خوانی میں شرکت

کراچی (نیوزڈیسک) خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے شہید میر شاہنواز بھٹو کے 41ویں یومِ شہادت کے موقع پر نوڈیرو ہاؤس میں منعقدہ قرآن خوانی میں شرکت کی۔ اس موقع پر شہید میر شاہنواز بھٹو کی صاحبزادی سسی بھٹو بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔قرآن خوانی کی تقریب نوڈیرو ہاؤس میں عقیدت و احترام کے ماحول میں منعقد ہوئی، جہاں بھٹو خاندان کے افراد، پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اور معززینِ علاقہ نے شرکت کی۔ تقریب میں شہید میر شاہنواز بھٹو کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی، فاتحہ خوانی اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے اس موقع پر شہید میر شاہنواز بھٹو کی سیاسی جدوجہد، جمہوریت کے لیے قربانیوں اور بھٹو خاندان کی عوامی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو خاندان نے ہمیشہ عوامی حقوق، جمہوری اقدار اور وفاقِ پاکستان کے استحکام کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔سسی بھٹو نے بھی اپنے والد کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، جمہوریت کے فروغ، قومی یکجہتی اور عوامی خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
اہم خبریں سے مزید