کراچی(اسٹاف رپورٹر)کسٹمزجناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے دبئی سے آنے والے دو مسافروں کے خلاف الگ الگ کارروائیوں میں ایک کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے ہیرے، پلاٹینم بارز، قیمتی موبائل فونز اور دیگر الیکٹرانک سامان برآمد کرکے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا تے ہوئے ایک خاتون مسافر سمیت 2 ملزمان کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔کسٹمز حکام کے مطابق پہلی کارروائی کے دوران دبئی سے آنے والے ایک مشکوک مسافر کو روک کر اس کے سامان کی تلاشی لی گئی، جس کے نتیجے میں اس کے قبضے سے 10 پلاٹینم بارز، مہنگے موبائل فونز اور دیگر قیمتی الیکٹرانک اشیا برآمد ہوئیں۔ برآمد شدہ سامان فوری طور پر ضبط کر کے مسافر کو حراست میں لے لیا گیا۔