لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں 2 غیر ملکی خواتین زیادتی کیس میں رضا ڈار کے شریک ملزم وحید طاہر کی بازیابی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی ۔ جسٹس عبہر گل خان ممتاز بی بی کی درخواست پر 20جولائی کو سماعت کریں گی، عدالت نے ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس سی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ سمیت طلب کر رکھا ہے۔