اسلام آباد(جنگ رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ نے موٹروے پر کم بیلنس اور نان ایم ٹیگ گاڑیوں سے 50فیصد جرمانہ وصولی کے معاملہ میں وزارت مواصلات اور این ایچ اے سے پیراوائز کمنٹس طلب کرلیے ہیں،چیف جسٹس سردار محمد سرفرازڈوگر نے جوڈیشل ایکٹیوازم پینل کی درخواست پر سماعت کا2 صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کردیاہے،جس میں قراردیاگیاہے کہ وکیل کے مطابق3جون2025 کوجرمانہ واضافی وصولی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، این ایچ اے نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی ایکٹ1991کی سیکشن 10(2)(vii) کے تحت نوٹیفکیشن جاری کیا ہے،مذکورہ سیکشن این ایچ اے کو اس کا اختیار نہیں دیتی۔