پاکپتن (نمائندہ جنگ) اسپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ ساہیوال مسعود الحسن نے حویلی لکھا قبرستان کیس کا فیصلہ جاری کرنے ہوئے سابق خاتون اول بشریٰ وٹو کے بیٹے ابراہیم مانیکا کو خاور مانیکا کے بیٹے ہیں کو اشتہاری قرار دے کر گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں اس مقدمہ میں خاور مانیکا اور ان کے بیٹے موسیٰ مانیکا کو جرم ثابت نہ ہو نے پر بری کردیا گیا ہے بریت کی خبر جنگ میں شائع ہوچکی ہے فاضل جج نے گزشتہ روز اینٹی کرپشن کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے واضح رہے کہ خاور مانیکا اور موسی مانیکا ضمانت پرتھے اور عدالت میں پیش ہوتے رہے ہیں جبکہ خاور مانیکا کے بیٹے ابراہیم مانیکا عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے جس پر عدالت نے اشتہاری قرار دے دیا۔