• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی فوجی طاقت ایرانی منصوبہ بندی کے سامنے بے بس ثابت ہوئی، بلوم برگ

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی جریدے بلوم برگ اوپینین میں شائع ہونے والے ایک تجزیے میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوجی طاقت ایرانی منصوبہ بندی کے سامنے بے بس ثابت ہوئی ۔ واضح جنگی حکمت عملی کے بغیر امریکی مہم مشکلات کا شکار قرار، عالمی سپر پاور ہونا آسان فتح کی ضمانت نہیں، فوجی طاقت کیساتھ سیاسی حکمت عملی بھی ناگزیر، ایران جنگ نے امریکی فوجی برتری پر سوالات کھڑے کر دیے۔ تجزئیے کے مطابق ایران کے خلاف جنگ نے ثابت کر دیا ہے کہ صرف فوجی برتری کسی بھی عالمی طاقت کی کامیابی کی ضمانت نہیں ہوتی۔ دنیا کی سب سے بڑی فوجی طاقت ہونے کے باوجود امریکا ایران کے خلاف اپنی مہم میں مطلوبہ کامیابی حاصل نہیں کر سکا، کیونکہ اس کے پاس جنگ کے اختتام اور مطلوبہ نتائج کے حصول کی واضح حکمت عملی موجود نہیں تھی۔

اہم خبریں سے مزید