کراچی (جنگ نیوز)کیپٹن اسفندیار شہید کی جرأت کی داستان ”جیو ٹی وی“ پر دیکھیں ،جیو اور سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی پیشکش، پاک فوج کے جوان کی داستان عابد حسن عباسی کی تحریر حسیب حسن کی ہدایات ہے، وطنِ عزیز کی تاریخ شہداء کے لہو سے عبارت ہے اور وطن پر جان نچھاور کرنے والے بہادر جوانوں کی لازوال داستانیں ہمیشہ قوم کیلئے مشعلِ راہ رہی ہیں۔ انہی عظیم سپوتوں میں ایک نام ”کیپٹن اسفندیار“شہید کا بھی ہے، جن کی جرأت، بہادری اور قربانی پر مبنی ڈرامہ سیریل ”کیپٹن اسفندیار شہید“19 جولائی سے ”جیو ٹی وی“ پر نشر کی جائے گی۔ جیواور سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی اس خصوصی پیشکش میں پاک فوج کے اس نوجوان افسر کی حقیقی داستان کو ڈرامائی انداز میں پیش کیا گیا ہے، جس نے خوارج کے خلاف آپریشنز میں بے مثال جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطن کی خاطر اپنی جان قربان کر دی۔اس عظیم داستان کو عابد حسن عباسی نے تحریر کیا ہے، جبکہ ہدایت کاری کے فرائض حسیب حسن نے انجام دیے ہیں۔