• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور، مخالفین سے بدلہ لینے کیلئے اپنی 7 سالہ بیٹی ذبح کردی

خیرپور(بیورو رپورٹ) مخالفین سے بدلے کیلئے انتہائی سنگدل باپ نے اپنی ہی معصوم بیٹی ذبح کردی۔ گوٹھ ظفرباجوہ میں غلام علی ڈوگر7سالہ بچی کوتیز دھار آلے سے ذبح کرکے لاش لیکر تھانے پہنچ گیا۔ بچی کی والدہ کا دعوی ہے کہ شوہر نےمخالفین کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے منصوبے کے تحت بچی کو قتل کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کوٹڈیجی کے گوٹھ ظفرباجوہ میں انتہاپسند بے رحم باپ نے اپنی7سالہ بچی فاطمہ کوتیز دھار آلے سے ذبح کرکے اس کی لاش لیکر تھانے پہنچ گیا پولیس نے بچی کی لاش تعلقہ اسپتال منتقل کی جہاں مقتولہ بچی کی والدہ مسمات نازیہ نے شور مچایا کہ ان کی بچی کو اس کے والد غلام علی ڈوگرنے ذبح کیا ہے۔مسمات نازیہ کا کہناتھاکہ کچھ عرصہ قبل بھنڈ برادری کے افراد کے ساتھ جھگڑا ہوا تھاجس پربھنڈ برادری کے افراد نے ان کے گھر پر حملہ کرکے ان کے 11سالہ معصوم بیٹے فرحان کو تشدد کانشانہ بنایا اور اس کو اغواکرکے لےگئےتھے جس کےبعد میرے شوہر بھنڈ برادری سے انتقام لینے کےلئے معصوم بیٹی کو تیز دھار آلے سے ذبح کرکے بھنڈ برادری کےخلاف مقدمہ درج کرنے کامنصوبہ بنایا اور اس منصوبے کےتحت انہوں نے معصوم بیٹی کو ذبح کیا۔
اہم خبریں سے مزید