• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے پٹرول 6.39، ڈیزل 7.38 روپے مزید مہنگا کردیا، پٹرول 327.12، ڈیزل 375.4 روپے ہوگیا

اسلام آباد(عاطف شیرازی) پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 39 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ ، نئی قیمت 297 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر ۔ قیمتوں کے حوالے سےاوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ادھرحکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا۔جس کا اعلامیہ پٹرولیم ڈویژن نے جاری کر دیا ہے ۔جس کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق اج سے ایک روز کیلئے ہو گا،اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید