لاہور ،گجرات، شیخوپورہ، ملکوال، سرگودھا (نیوز رپورٹر،نمائندگان جنگ و نامہ نگاران)لاہور سمیت کئی شہروں میں کئی گھنٹے تک طوفانی بارش نے تباہی مچادی،لاہور ،گوجرانوالہ و دیگر شہروں میں چھتیں، دیواریں گرنے و دیگر حادثات میں 9افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے،کئی گھر بھی متاثر ہوئے۔