• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریا کمار کیس، حل کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہے ہیں، وزیراعلیٰ

سیہون شریف (نامہ نگار) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پریا کمار کیس کے حل کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کررہی ہے۔ شدید گرمی کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر وفاقی حکومت سے فوری بات کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ وہ سیہون کی ٹاؤن بھان سیدآباد میں معزز شخصیت مرحوم منور حسین میمن کے انتقال پر ان کے ورثاء لقمان میمن، غلام حسین میمن اور نعمان میمن سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پریا کمار کیس کو صوبائی وزیرِ داخلہ خود دیکھ رہے ہیں اور سندھ حکومت پوری سنجیدگی سے چاہتی ہے کہ اس کیس کو جلد از جلد حل کیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید