• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائیو جی نیٹ ورک توسیع کے لئے موبائل آپریٹرز کو ای بینڈ اسپیکٹرم مختص

اسلام آباد (ساجد چوہدری) حکومت نے ملک بھر میں فائیو جی نیٹ ورک کی توسیع کیلئے ہائی کپیسٹی وائرلیس بیک ہال کے لیے سیلولر موبائل آپریٹرز کو ای بینڈ اسپیکٹرم مختص کر دیا ،ملک بھر میں موبائل ٹاورز کی مجموعی فائبرائزیشن کی شرح تقریباً 17.9 فیصد ہے، تمام موبائل آپریٹرز کو 2026 سے 2028 کے دوران کم از کم 20 فیصد ایف ٹی ٹی ایس تناسب حاصل کرنا ہوگا ، این جی ایم ایس/فائیو جی لائسنس کے تحت فائبرآئزیشن کے نئے اہداف رکھے گئے ہیں، ، 2032 سے 2035 تک موبائل آپریٹرز کے لیے فائبر ٹو دی سائٹ کا تناسب مرحلہ وار بڑھا کر 35 فیصد کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید