کراچی(آئی این پی )ایرانی ٹماٹروں کی ترسیل کے باوجود عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل سکا، کراچی میں ٹماٹر کی قیمتیں مزید بڑھ کر450سے 500روپے فی کلو تک پہنچ گئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس وقت متعدد تاجر ایرانی اور کوئٹہ کے ٹماٹر 450 سے 500 روپے فی کلو یا 110 سے 125 روپے فی پائو کے حساب سے بیچ رہے ہیں، جبکہ کچھ تاجر چھوٹے سائز اور کچے ٹماٹر 400 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں۔