اسلام آباد (ساجد چوہدری) کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے اپنے خلاف مختلف مالی و انتظامی بے ضابطگیوں کیخلاف قائم انکوائری کمیٹی سے شکایات کی نقول فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا، انکوائری کمیٹی کو تحریری جواب کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر ایم اقبال چوہدری نے اپنے خلاف شکایات کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئینی درخواست نمبر 3460/2026 دائر کر رکھی ہے تاکہ کسی بھی قانونی انکوائری کے آغاز سے قبل انہیں شکایات سے آگاہ کیا جا سکے، ان کے خلاف قائم کی گئی انکوائری کے دائرۂ اختیار، قانونی حیثیت اور طریقہ کار پر انہیں تحفظات ہیں، تاہم شفافیت کے پیش نظر وہ کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے ہیں اپنے جواب میں پروفیسر ڈاکٹر ایم اقبال چوہدری نے کہا کہ شکایات کی نوعیت اور متعلقہ ریکارڈ فراہم کیے بغیر دستاویزات طلب کرنا ایک غیر واضح اور غیر مخصوص کارروائی ہے۔