اسلام آباد( خالد مصطفیٰ ) پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO)، جو ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی ہے، شدید مالی دباؤ کا شکار ہے۔ کمپنی کے مجموعی واجبات (Receivables) بڑھ کر 908.709ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں، جو توانائی کے شعبے میں جاری گردشی قرضوں کے بحران کی شدت کو ظاہر کرتے ہیں۔ اس صورتحال نے کمپنی کے نقدی کے بحران کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔کمپنی کی 20 جولائی 2026 تک کی یومیہ واجبات اور ادائیگیوں کی رپورٹ کے مطابق، مجموعی واجبات کا نصف سے زیادہ حصہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے ذمے ہے، جس نے ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس کی فراہمی کے عوض اب تک 535 ارب روپے ادا نہیں کیے۔