اسلام آباد (خبر نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے پی ٹی آئی کی 26 نومبر احتجاج میں مبینہ ہلاکتوں اور زخمیوں کے معاملہ پر دائر پرائیویٹ کمپلینٹ خارج کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وفاقی وزیر عطاء تارڑ، صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سمیت دیگر کو بری الذمہ قرار دے دیا۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے فیصلہ سنایا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں وزیر داخلہ سمیت دیگر پر قتل عام کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ بعد ازاں عدالت نے 17 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ بھی جاری کر دیا۔